اشتہار

کراچی میں پی پی کارکنوں کا پی ٹی آئی ورکرز پر حملہ، علی زیدی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے کیماڑی میں ڈی آر او آفس کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز پر حملہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے کارکنان ڈی آر او آفس کے باہر بلدیاتی نتائج کے خلاف دھرنا دیے بیٹھے تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان آفس کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز پر پتھراؤ کیا جس سے ورکرز سمیت پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی بھی زخمی ہوگئے۔

دیکھتے ہی دیکھتے کیماڑی کا ڈی آر او دفتر میدانِ جنگ بن گیا۔ دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی نفری مشتعل کارکنان کو روکنے میں ناکام رہی۔

- Advertisement -

علی زیدی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ مجھ پر پتھراؤ ہوا  جس سے میں معمولی زخمی ہوا ہوں، ہمارے ایم پی ایز کل سے نتائج کے لیے ڈی آر او آفس کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا سے بات چیت کے دوران پولیس کی موجودگی میں پی پی کے غنڈے آئے اور انہوں نے پتھراؤ کیا جس سے کارکنان اور میڈیا کے لوگ بھی زخمی ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں