جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

گوگل کو اردو سکھانے والے پاکستانی نوجوان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل میں دنیا کی درجنوں زبانوں میں تحریری مواد موجود ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہوتے ہیں۔

ان میں ایک زبان اردو بھی ہے، گوگل میں اردو کی ترویج کیلئے تاحال کام جاری ہے اس سلسلے میں پاکستان کے دیگر لوگوں کے علاوہ گوگل میں اردو ترجمہ شامل کرنے والے پاکستان کے دو نوجوان کاشف اور رضوان بھی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کاشف اور رضوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی خدمات کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ گوگل ٹرانسلیشن کے حوالے سے ہم گوگل کو کراؤڈ سورس کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہیں کراؤڈ سورس ایک ایپ ہے جسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے وہ طلباء و طالبات جو معلومات یا کوئی انگریزی لٹریچر پڑھنا چاہتے ہیں تو ہم اس سے ترجمہ ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا اس کے علاوہ اگر آپ اردو کو تحریری طور پر لکھ کر اس کی تصویر کھینچ کر اپ لوڈ کردیں تو گوگل اسے پہچان لے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بحیثیت رضاکار یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں