12.9 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

آئی ٹی سیکٹر میں روزگار کی تلاش : نوجوانوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیریئر کونسل پورٹل کا افتتاح کردیا گیا ، جس سے نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں آسانیاں ملیں گی اور آئی ٹی انڈسٹری کو موزوں امیدوار بھی مل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نےکیریئر کونسل پورٹل کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا کہ پورٹل سے نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں آسانیاں ملیں گی اور مقامی اور بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی انڈسٹری کو موزوں امیدوار بھی مل سکیں گے،

وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ڈھائی ارب ڈالرز ہے، ہمیں کم از کم 15 ارب ڈالرز کے ٹارگٹ تک جانا ہے، ٹارگٹ کیلئے براڈ بیند سروسز کی فراہمی اورفری لانسنگ پرکام کررہےہیں، آئی ٹی انڈسٹری میں ملک کاقرضہ اتارنے،معیشت کو مستحکم کرنے کی صلاحیت ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کا تیارکردہ پورٹل آئی ٹی ہنرمندوں کو کیریئرکونسلنگ فراہم کرے گا، آئی ٹی فیلڈ منتخب کرنے والے نوجوانوں کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کیلئے کون سا شعبہ فائدہ مند ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ بوٹنوسٹک سولوشن کےتعاون سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے کیریئرکونسلنگ کی سہولت ہوگی، پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال تک کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور شہری علاقوں میں کیریئر کونسلنگ کی تعداد کم اور دیہی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو مستقبل میں بہترین روزگار کیلئے جامع رہنمائی فراہم کی جائے، وزارت آئی ٹی کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی یہ کاوش اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ آئی سی ٹی کی کھربوں ڈالر کی عالمی صنعت سے پاکستان کو باوقار حصہ ملے، یہ خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ہم اپنے نوجوانوں کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کرسکیں۔

امین الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں کچھ سال قبل تک آئی ٹی سےمتعلق اتنی آگاہی موجود نہیں تھی جیسی اب ہے، ملک میں فارغ التحصیل افراد کیلئے انٹری لیول میں سب سے اچھی تنخواہیں شعبہ آئی ٹی میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں