اشتہار

محکمہ تعلیم سندھ کا گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 40 ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے 17 جونئیر اسکول ٹیچر، 8 ہائی اسکول ٹیچر، 2  پرائمری اسکول ٹیچر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ 6 نائب قاصد، 4 چوکیدار، 1 جونئیر کلرک اور 1 لین اسسٹنٹ بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

محکمہ تعلیم کے مطابق 40 ملازمین کو گزشتہ سال 15 دسمبر کو شوکاز جاری کیا گیا تھا، تسلی بخش جواب نہ ملنے پر ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین کا تعلق حیدرآباد ریجن سے ہے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں