تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کسان پیکیج پرعملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کسان پیکیج پرعملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت کسان پیکیج پر عملدرآمد اور ملک بھر میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم نے سیکرٹری توانائی اور ان کی ٹیم کی جانب سے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے پیش کی گئی تجاویز کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، کسان پیکیج میں چھوٹے کاشتکاروں کو قرضوں کے حصول میں سہولت، بیج کی بروقت فراہمی، زراعت میں جدید مشینری کی حوصلہ افزائی اور ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نئی حکومت کیسے بنے گی ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسان پیکیج کے حوالے سے ملک بھر کے کسانوں کی تمام تنظیموں کو مشاورت کا حصہ بنایا جائے، کسان پیکیج پر عملدرآمد کیلئے صوبوں سے مشاورت و تعاون بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ خوردنی تیل کی پیداوار مزید بڑھانے کیلئے حکمتِ عملی ماہرین کی کمیٹی کی مشاورت سے تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کیلئے جدید اور کلائمیٹ ریزیلیئنٹ بیج متعارف کرانے کے اقدامات کو جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -