اشتہار

کارتک آریان نے مشہور اداکار کا گھر کرائے پر لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: فلم ’بھول بھلیاں 2‘ میں مرکزی کردار نبھانے والے کارتک آریان نے ممبئی کے علاقے جوہو میں مشہور اداکار کا اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار شاہد کپور نے کارتک آریان کو ماہانہ 7 لاکھ 50 ہزار (بھارتی روہے) میں اپنا مہنگا اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیا ہے۔

اپارٹمنٹ 3 ہزار 681 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے جبکہ اس میں بیسمنٹ اور گاڑیاں کھڑی کرنے کے لیے دو پارکنگ ہیں۔ اپارٹمنٹ سے سمندر کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

کارتک آریان نے ایڈوانس کی مد میں 47 لاکھ روپے ادا کر دیے۔ اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کے کاغذات پر شاہد کپور اور ان کی والدہ نے دستخط کیے۔

دونوں فریقین میں ہونے والے معاہدے کے مطابق اپارٹمنٹ کا کرایہ ہر سال 7 فیصد بڑھے گا۔ 2024 میں اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ 8 لاکھ 2 ہزار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں