اشتہار

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان پی ایس او کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا وافر اسٹاک موجود ہے جب کہ اوگرا نے بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے اطمینان بخش ذخائر کی تصدیق بھی کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی اطلاعات بے بنیاد ہیں وزارت توانائی اور اوگرا ملک میں پیٹرولیم کی صورتحال کا کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سپلائی چین کا بھی مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ایس او بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر سٹاک موجود ہے پیٹرول کا 80 ھزار میٹرک ٹن اورڈیزل کا 90 ھزار میٹرک کے جہاز کراچی پہنچ چکے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ مقامی ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی پٹرولیم مصنوعات کی طلب کو پورا کرنے میں کام کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں