تازہ ترین

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس کل طلب کیا جاسکتا ہے جبکہ پارلیمانی کمیٹی کا وقت آج رات 10 بجے ختم ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گا اس سلسلے میں اتوار کی رات تک الیکشن کمیشن فیصلہ کرسکتا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے حکومت نے نوید اکرم چیمہ، احمد نواز سکھیرا کا نام تجویز کیا ہے اپوزیشن کی جانب سے محسن نقوی اور احمد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا اور گورنر نام الیکشن کمیشن بھجوائے گا جبکہ اسپیکر کی جانب سے بھی نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے نام بھجوائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 224 کے تحت فیصلہ کرے گا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ کے گزٹ نوٹیفکیشن کی کاپی، صدر مملکت، وزیراعظم اور گورنر کو بھی بھجوائے جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا جبکہ پارلیمانی کمیٹی بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

Comments

- Advertisement -