بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اشیائے خوردونوش کی درآمدات : پاکستانی کروڑوں ڈالر کی چائے پی گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈالرز کی کمی کے شکار ملک میں اشیائے خوردونوش کی درآمدات پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے، 6ماہ کے دوران4 ارب91 کروڑ42 لاکھ ڈالرز کی غذائی اشیاء درآمد کی گئیں۔

ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے اور رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 4 ارب91 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کی غذائی اشیاء درآمد کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا دسمبر کے 6ماہ میں سالانہ بنیادوں پر غذائی اشیاء کی درآمدات میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران    31کروڑ87 لاکھ ڈالرز کی چائے درآمد کی گئی۔

- Advertisement -

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر چائے کی درآمدات میں6.05فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی تادسمبر2ارب8کروڑ22لاکھ ڈالرز کا پام آئل درآمد کیا گیا۔

اس کے علاوہ 6ماہ کےدوران60کروڑ94لاکھ ڈالرز کی گندم درآمد کی گئی، سالانہ بنیادوں پرگندم کی درآمد میں29.54فیصد اضافہ ہوا اور اسی عرصے میں 53کروڑ52لاکھ ڈالرز کی دالیں درآمد کی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پردالوں کی درآمدات میں54.13فیصد اضافہ ہوا، جولائی تادسمبر2کروڑ16لاکھ ڈالرزکا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا، ڈرائی فروٹ کی درآمدات میں39.44فیصد کمی آئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تادسمبر33لاکھ47ہزار ڈالرز کی چینی درآمد کی گئی،6ماہ میں8کروڑ14لاکھ ڈالرز کا دودھ ، کریم اور ایک ارب3 کروڑڈالرز کی دیگرغذائی اشیا درآمد کی گئیں۔

اس کے علاوہ دسمبر میں14کروڑ88لاکھ ڈالرز کی گندم درآمد کی گئی، دسمبرمیں43لاکھ ڈالرزکا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا، دسمبر میں7 کروڑ7 لاکھ ڈالرز کی چائے درآمد کی گئیں۔

دسمبر میں12کروڑ72لاکھ ڈالرز کی دیگر غذائی اشیاء درآمد کی گئیں، دسمبر میں3لاکھ27ہزار ڈالرز کی چینی درآمد کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں