کراچی (رپورٹ: شاہنواز شاہ، سلمان لودھی)کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،پولیس نے پانچ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان کار سواروں سے لوٹ مار کررہے تھے ملزمان سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کرلیے گئے ہیں۔
لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار
ادھر لیاری بغدادی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق زاہد لاڈلہ گروپ سے ہے ملزم سے دستی بم اور دو موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں، ملزم نے 2016 میں دو افراد کو قتل کیا تھا اور 2020 میں مشیات سپلائی کی تھی۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم ’راشد عرف چکنا‘ کے ساتھ جرائم میں ملوث ہے۔
نیو کراچی میں مسلح ملزمان لوٹ مار کرکے فرار
نیو کراچی سیکٹر 5 ایل اور سیکٹر 11 میں مسلح ملزمان گھر کی دہلیز پر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے جبکہ خداداد کالونی میں بھی مسلح افراد واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔