اشتہار

کویت میں اچانک ایسا کیا ہوگیا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کویت سٹی: شدید دھند کے باعث کویت میں نظام زندگی مفلوج ہوگئی، اور بندرگاہوں میں کشتی رانی معطل کردی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق کویت نے اتوار کے روز شدید دھند کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر جہاز رانی کی کارروائیوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

حکام کے مطابق بندرگاہوں کی اتھارٹی نے شوائخ، شعیبہ اور دوحہ کی بندرگاہوں پر سمندری آپریشن کو خراب نمائش کی وجہ سے معطل کیا۔

- Advertisement -

شدید دھند کے باعث دن میں بھی کویت کا درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ تک گرگیا جو کہ خلیجی ممالک میں اس سے قبل کھبی نہیں سناگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اقامہ کے اجرا اور تجدید کی فیس میں 100 درہم اضافہ

کویتی محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک بھر میں شدید دھند کی کیفیت ہے جو آئندہ دنوں تک بھی جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ کویت کا شمار دنیا کے گرم ترین مملک میں ہوتا ہے، جہاں پارہ اکثر 50 سینٹی گریڈ سے اوپر چلاجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں