بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

سراج الحق کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی گھناؤنا اور ناقابل برداشت عمل ہے، عالمی برادری اس حوالے سے عالمی سطح پر بھرپور آواز بلند کرے، اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشکول مشن سے ملک کے نہیں صرف حکمرانوں کے حالات بدلے، ملک سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر ڈیفالٹ کر گیا، تینوں جماعتیں آزمائی جا چکی ملکی بدحالی ان سے تھمنے والی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حل صرف جماعت اسلامی ہے، اقتدار ملا تو جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی، کراچی میں مئیر ان شاء اللہ جماعت اسلامی کا ہوگا، کراچی جلد ترقی و خوشحالی کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں