اشتہار

تباہ شدہ پائپ لائن کی مرمت مکمل، گیس سپلائی بحال

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ کی تباہ شدہ گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل کر کے شہروں کو گیس سپلائی بحال کر دی گئی۔

سوئی سدرن گیس کے مطابق بلوچستان میں بولان کے علاقے سراج آباد میں 5 دن قبل پھٹنے والی 12 انچ قطر کوئٹہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے مرمت کے کام میں تاخیر ہوئی تاہم موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ادارے کی ٹیکنیکل ٹیم نے جمعہ کے روز مرمت کا کام مکمل کیا۔

- Advertisement -

گزشتہ روز کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات اور دیگر علاقوں کو 60 mmcfd گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ، مچھ، مستونگ، قلات، زیارت اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اگیس کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں