ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

عمران خان کے منفی طرز عمل نے سیاسی کلچر کو زہر آلود کر دیا، وزیر اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کے تیر چلا دیے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نواز شریف کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی مہم کا حصہ تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان نے 2013 سے ملک کو انتشار اور افراتفری کا شکار کیا ہوا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عمران خان کی سیاست نے معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا، ان کے منفی طرز عمل نے سیاسی کلچر کو زہر آلود کر دیا۔

https://twitter.com/CMShehbaz/status/1617163553865072642?s=20&t=2fAXjbzq7t1sU4wRI6pMvQ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں