اشتہار

محسن نقوی نےنگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدےکاحلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس پنجاب میں ہوئی، تقریب میں سیاسی شخصیات سمیت سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے حلف لیا۔

- Advertisement -

اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا جس کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان گورنر ہاؤس پہنچے،اس موقع پر گورنر ہاؤس کا اہم اسٹاف وافسران بھی آفس میں موجود تھا۔

ادھر پرویز الہیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہراصول اور ضابطےکیخلاف ہے،میرا قریب ترین رشتےدار کیسےنگراں وزیراعلیٰ بن سکتاہے؟، محسن نقوی کے معاملے پر ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کو مسترد کرتے ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محسن نقوی کو پنجاب میں الیکشن رکوانے یا دھاندلی سے ہمارا راستہ روکنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ان کی تقرری کو عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ مجموعی طور پر چاروں ناموں پر غور کرنے کے بعد محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقررکیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 224 اے 3 کے تحت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کا اہم اجلاس کمیشن میں ہوا اور کمیشن نے مکمل غورو خوض کے بعد سید محسن رضا نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں