لاہور : تحریک انصاف کا محسن نقوی کی تقرری کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا ، احتجاج کل دوپہر 1 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پی ڈی ایم اور محسن نقوی کی تقرری کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔
صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف محسن نقوی کی تقرری کیخلاف احتجاج کرے گی، احتجاج کل دوپہر 1 بجے الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر ہوگا۔
اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کےخلاف تحریک انصاف احتجاج کرےگی، ہم سڑکوں پر بھی جائیں گے اورعدالتی دروازہ بھی کھٹکھٹایاجائےگا۔
مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں تقرراورتاریکی میں ہی حلف سے سب کچھ واضح ہے، اس طرح کے فیصلے عوام کو مزید مشتعل کرتے ہیں۔
یاد رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلےکےمطابق پلی بارگین کرنیوالاعوامی عہدے کااہل نہیں ، آج پریس کانفرنس میں پورا پلان بےنقاب کروں گا۔