لاہور : گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے نگراں وزیراعلیٰ صوبے کے امور بہتر طریقے سے چلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی ، جس میں محسن رضانقوی کےلیےنیک خواہشات کااظہارکیا۔
گورنربلیغ الرحمان نے کہا کہ امیدہےنگراں وزیراعلیٰ صوبےکےاموربہترطریقےسےچلائیں گے، گورنرہاؤس کاعوامی فلاح وبہبودکےکاموں میں وزیراعلیٰ کوتعاون رہے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی سے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر سید محسن رضا نقوی کے لیے نیک خواہشات اور اُمید ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور بہتر طریقے سے چلائیں گے! pic.twitter.com/Jt2rGpfXTu— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 22, 2023
گذشتہ روز صحافی محسن نقوی کو نگراں وزیراعلی پنجاب مقرر کیا گیا تھا ، جس کے بعد رات گئے گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری ہوئی۔
جس میں سینئر صحافی سید محسن رضا نقوی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھایا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سیاسی رہنما، صحافی اور سرکاری حکام شریک ہوئے تھے۔