جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی خاتون اہم سفارتی عہدے پر تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں اعلیٰ سفارتی عہدوں پر بھی خواتین کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے، اب سعودی خاتون سارہ بنت عبدالرحمٰن السید کو انڈر سیکریٹری فار پبلک ڈپلومیسی افیئرز مقرر کر دیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو سارہ بنت عبدالرحمٰن السید کو عوامی سفارت کاری کے امور کی نائب وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

سارہ نے 2007 میں امریکا کی جارج میسن یونیورسٹی سے ہیلتھ سسٹم مینجمنٹ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی، اور 2019 اور 2022 کے درمیان وزارت صحت برائے بین الاقوامی تعاون میں اسسٹنٹ ڈپٹی منسٹر کے عہدے پر فائز رہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے 2017 اور 2019 کے درمیان اسی وزارت میں بین الاقوامی تعاون کی ڈائریکٹر جنرل اور 2016 اور 2017 کے درمیان سعودی عرب میں ہیوسٹن میتھوڈسٹ اسپتال کی علاقائی ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

اقوام متحدہ میں ایک اور سعودی خاتون کی اہم عہدے پر تقرری

سارہ امریکا میں بھی کئی عہدوں پر فائز رہی ہیں، 2012 اور 2015 کے درمیان وہ امریکا میں سعودی مسلح افواج کے دفتر میں ملٹری اتاشی کے لیے کنٹریکٹ آفیسر رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں