امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان لاہور پہنچ گئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سراج الحق کے خصوصی اجلاس کیلئے لاہور پہنچا ہوں، اجلاس میں کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا جائزہ لیں گے اپنی رپورٹ بھی دیں گے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا، ووٹ بھی ہمارے ڈبل ہیں، کراچی میں جماعت اسلامی نے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں، جتنا مینڈیٹ ملا اس کا تحفظ کریں گے، جس کے لیے الیکشن کمیشن میں کیسز بھیجے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دوسرا مرحلہ یہ ہے اتفاق رائے پیدا کریں، جماعت اسلامی کا مئیر بنے گا تو کراچی ترقی کرے گا۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سیاست سے زیادہ اہل کراچی کا حال سب کے سامنے ہے، سارے اختلافات کے باوجود کراچی کی تعمیر کرنی ہے۔