اشتہار

وزیراعظم کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس ، اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لے لیا اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی بھی تشکیل دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ برداشت نہیں۔

خیال رہے آج صبح ملک میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہر بجلی سے محروم ہوگئے۔

خرابی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں اور بجلی کی فریکوئنسی کم ہوئی، جس کےبعد پاور پلانٹ یکے بعد دیگرے ٹرپ کرتے گئے۔

این ٹی ڈی سی کی سسٹم بحال کرنے کی کوششیں جاری ہے ، ذرائع کا کہنا ہے چند منٹ بحالی کے بعد پاور سسٹم دوبارہ ٹرپ کر گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں