جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

’پیپلزپارٹی راولپنڈی میں کامیابی حاصل کرے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق شریک چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری نے راوالپنڈی میں عامر فدا پراچہ برادران سے ملاقات کی۔

آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے لیے انکے خاندان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کو فعال و متحرک رکھنے میں عامر فدا پراچہ کی کاوشوں کا خصوصی ذکر کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی جلد ہی راولپنڈی کے پارٹی کارکنان اور رہنماوں سے ملاقات کروں گا، پراچہ برادران پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور راولپنڈی کے کارکنان کی مٶثر آواز ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کے ساتھ کامیابی بھی حاصل کرے گی ماضی سے حال تک جو بھی ذمہ داریاں عامر فدا پراچہ اور پراچہ برادران کو سونپی گٸیں انھوں نے بطریق احسن انھیں نبھایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں