15.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج کرنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کو چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ محسن نقوی کی تقرری کو چیلنج کیا جائے اور تقرری کیخلاف کل بھرپور احتجاج کیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی آصف زرداری کا فرنٹ مین ہے محسن نقوی کی تعیناتی نےالیکشن کمیشن کی غیرجانبداری کا پول کھول دیا پلی بارگین کرنے والے کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب لگایا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیلئے کارکنام جمع کرنےکی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں