منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

قرآن پاک کی بے حرمتی : ترک صدر سوئیدن حکومت پر شدید برہم ، دو ٹوک اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردگان نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اب سوئیڈن ہم سے کوئی امید نہ رکھے۔

تفصیلات کے مطابق قرآنِ پاک کی بے حرمتی پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے سوئیدن کی حکومت پر شدید برہمی اظہار کیا۔

رجب طیب اردگان نے دوٹوک الفاظ میں واضع کر دیا کہ ترکیہ نیٹو ممبر شپ کے لیے سوئیڈن کی حمایت نہیں کرے گا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ بے حرمتی کے بعد اب سوئیدن ہم سے کوئی امید نہ رکھے، جو لوگ اسٹاک ہوم میں ہمارے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی توہین کی اجازت دیتے ہیں وہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری حمایت کی توقع نہیں کر سکتے۔

رجب طیب اردگان نے ترک سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کی انتہائی بے توقیری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کسی کو بھی مقدسین کی تذلیل کا حق نہیں، جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو اسے اس کی جگہ پر رکھ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ سویڈن کو فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں