اشتہار

اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کو منانے کی تمام کوششیں ناکام، وزیر اعظم کی مدد طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے آئی ایم ایف کو منانے کی ناکام کوششوں کے بعد وزیراعظم آئی ایم ایف حکام سے بات چیت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کو منانے کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں ، جس کے بعد اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کی مدد طلب کرلی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے ورچوئل مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار قطر سے آن لائن شریک ہوں گے جبکہ وزیراعظم بھی بات چیت میں شامل ہوں گے اور وزارت خزانہ حکام بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آئی ایم ایف حکام سے ملکی معاشی صورتحال پر بات کریں گے جبکہ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام سے 9 ویں جائزہ پرپلان آف ایکشن پر بریف کرے گی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ معاشی ٹیم آئی ایم ایف حکام کو منی بجٹ میں ٹیکس اقدام پر اعتماد میں لیں گے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر نے منی بجٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے، ٹیکس آرڈیننس کے خدو خال کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف حکام کو مشن پاکستان بھیجنے کی درخواست کی جائے گی اور مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وزارت خزانہ حکام کو آگاہ کرے گا۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے نہیں ہوسکا، حکومتی درخواست پر ابھی تک آئی ایم ایف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

خیال رہے حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کی تیاری مکمل کرلی ہے ، یکم فروری سے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں