اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

توانائی بچت کیلیے ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توانائی بچت کی عادتیں اپنانے کے لیے ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق کابینہ نے بجلی تعطل جیسے واقعات کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی کا حکم دے دیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ توانائی بچت کی عادتوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے گا، گزشتہ 7 سال میں پیٹرولیم مصنوعات کا امپورٹ بل دگنا ہو چکا ہے۔

دورانِ اجلاس وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کے تعطل پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور عوام اور کاروباری برادری کے لیے پریشانی کا باعث بننے والوں کے تعین کی ہدایت کر دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی بریفنگ کو سراہا اور ملک گیر مہم جلد چلانے کی ہدایت کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں