اشتہار

آئی ایم ایف پروگرام: پاکستان کیلیے نئی شرائط کیا ہیں؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ورچوئل مذاکرات میں شرائط پر بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈالر کا ایکسچینج ریٹ اوپن مارکیٹ کے مطابق کرنا ہوگا۔ پاکستان کو ڈالر کے ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرنا ہوگی۔

پاکستان کو 30 جون2023 تک پٹرولیم لیوی 855 ارب جمع کرنے کا روڈمیپ دینا ہو گا۔ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 35 سے بڑھا کر 50 روپے لیٹر کرنا ہو گی۔

- Advertisement -

گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپےکا سرکلرڈیٹ ختم کرنا ہو گا۔ اوگرا کے گیس نرخ بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔ سرکلرڈیٹ کم کرنے کیلئے گیس ریٹ یکم جولائی 2022 سے 74 فیصد بڑھانا ہوں گے۔

ٹیکس آمدن میں 200ارب روپےکےاضافےکیلئےاقدامات کرنا ہوں گے۔ ٹیکس آمدن بڑھانےکےلیے آرڈیننس کی تیاری کرنا ہو گی۔ پٹرول اور ڈیزل پر سیلزٹیکس عائدکرنا ہو گا۔ پاکستان کو بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھانا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں