کراچی میں ملیر کے علاقے گگھر کے قریب واٹر سپلائی ہول میں بچی گر گئی جس کی تلاش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 12 سالہ بچی شہر کو پانی سپلائی کرنے والی واٹر سپلائی ہول میں گری۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کر رہے ہیں۔
گزشتہ سال 4 اکتوبر کو بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت کے باعث کمسن بچی ملیر میں کھلے مین ہول میں گر گئی تھی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
واقعہ کالا بورڈ ٹاؤن آفس کے سامنے پیش آیا تھا۔ قریب موجود ایک شخص نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو مین ہول سے نکال لیا تھا۔
بے شرمی اور ذلالت کی انتہا، بلدیاتی اداروں کی سنگین غفلت سےاسکول جاتی بچی ملیر کالا بورڈ ٹاون آفس کے سامنے کھلے مین ہول کے اندر گرگئی کاش کوئی غفلت کے زمہ دار بے شرم عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرواکر اسے کیفرکردار تک پہنچاسکے ہے کوئی ؟@NaeemRehmanEngr @PSPPakistan @murtazawahab1 pic.twitter.com/OKJBILPAHH
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) October 4, 2022