21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تاکہ بہتری آئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، یہ مقدمہ نیلسن منڈیلاپر بھی درج تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو بغاوت کرنی چاہیے تاکہ بہتری آئے، سابق وزیر ہوں میرے ساتھ احترام سے پیش آنا چاہیے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام اس نظام سے بغاوت کریں، بغاوت کریں گے تو ملک آزاد ہوگا، آنکھوں پر پٹی باندھے رکھی فون کرتے تو خود آ جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیاپولیس دیکھ کریوں لگتاہے جیسے گینگ وار ہونے لگی ہے۔۔

فواد چوہدری نے مزید کہا مجھ پر الیکشن کمیشن کی توہین کا مقدمہ بنایا گیا، الیکشن کمیشن کے ایسے رویے ہیں اور کہتے ہیں تنقید بھی نہ کریں، ہم لوگ جیلوں میں جارہے ہیں، یہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں، ہم آزمائشوں پر پورا اتریں گے۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری کولاہورمیں ان کی رہائش گاہ سےرات کوگرفتارکیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فواد چوہدری پر مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسارمیں درج کیا گیا، فواد چوہدری نےچیف الیکشن کمشنر اور ارکان کو ان کے فرائض سے روکنے کیلئے ڈرایا دھمکایا اور آئینی اداروں کیخلاف شرانگیزی پیداکرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں