23.4 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

ہوٹلوں میں سپلائی ہونے والا مرغی کا گوشت سڑا ہوا نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ہوٹلوں کو سپلائی کیلئے مرغی کا سڑا ہوا گوشت استعمال کیا جارہا ہے، پولیس نے ساڑھے بارہ من گوشت برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع ایرناکولم میں پولیس نے 500 کلو گرام سڑا ہوا مرغی کا گوشت ضبط کیا ہے، مذکورہ گوشت بڑے ہوٹلوں اور بیکریوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے مضرصحت چکن رکھنے کے الزام میں جنیس نامی ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار بھی کرلیا ہے۔

- Advertisement -

مقامی پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے میونسپلٹی حکام کو متعدد بار شکایات موصول ہوئی تھیں کہ محلے کے ایک گھر سے سڑے ہوئے گوشت کی بدبو سے تعفن پھیل رہا ہے۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ سڑے ہوئے گوشت کو ڈیپ فریزر میں رکھا جا رہا ہے اور پھر یہی گوشت مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا اور دو ڈیپ فریزروں میں رکھا گیا گیا سڑا ہوا بدبو دار500کلو مرغی کا گوشت تحویل میں لے لیا۔

گھر کی تلاشی کے دوران پولیس نے ملزم کے قبضے سے چکن اور ’شوارما‘ کو بھوننے کے لیے استعمال ہونے والے مصالحہ جات اور دیگر اجزاء کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں