تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

’نینا نوابی جی‘ عنایا خان ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عنایا خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عنایا خان نے ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا ’سائبو! نینا نوابی جی‘ کو سنا جانا سکتا ہے جبکہ عنایا خان نے ویڈیو میں جامنی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں جبکہ وہ اکثر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

عنایا خان نے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بتایا تھا کہ مجھے گلوکاری کا شوق تھا، کبھی اداکاری کی جانب آنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن ایک دو اشتہار کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ اداکاری بھی کرسکتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکاری کروں گی لیکن اب ڈراموں میں آگئی ہوں تو بہت اچھا لگتا ہے۔

یاد رہے کہ عنایا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’میرے اپنے‘ میں ’مریم‘ کا منفی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں علی عباس، حاجرہ یامین، زویا ناصر، زینب شبیر، وسیم عباس، آغا مصطفیٰ حسن، اسامہ خان ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -