اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ نومبر کا آغاز کیساتھ موسم تبدیل ہوگا اور ملک بھر میں موسم سرما کی آمد ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ا اکتوبر کا اختتام اور نومبر کا آغاز کڑاکے کا جاڑا لائے گا، گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بادل برسنے کا بھی امکان ہے ۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک کےمختلف شہروں میں موسم خشک رہے گا اور شام ہوتے ہی تیزہوائیں سردیوں کی آمد کا پتہ دینگی۔