اشتہار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا۔ آئی ایم ایف مشن 31جنوری سے 9 فروری تک دورہ کرے گا۔

آئی ایم ایف مشن نویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کرے گا۔ نویں اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو دورہ پاکستان کی درخواست کی تھی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان مذاکرات دس دن جاری رہیں گے۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔ آئی ایم ایف وفد ایف بی آر، نیپرا، وزارت خزانہ ، اوگرا حکام سےملاقاتیں کرے گا۔ وفد توانائی شعبےمیں گردشی قرضےکی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

- Advertisement -

آئی ایم ایف مشن معاشی پالیسیوں میں استحکام کیلئےروڈ میپ کا جائزہ لےگا۔ وفد مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات کا جائزہ بھی لے گا۔ وفدموجودہ معاشی صورتحال سے نکلنے کیلئے پائیدار پالیسیز کے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں