اشتہار

پنجاب کی نگراں کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی نگراں کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کی نگراں کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرمم ابراہیم مراد شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والوں میں بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر اور عامر میر بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نگراں صوبائی کابینہ سےحلف لیا جبکہ حلف برداری کی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں شامل ارکان کے نام سامنے آئے تھے، پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے لیے وزیراعلیٰ کی تقرری کے بعد کابینہ کے ناموں کو فائنل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگراں کابینہ میں شامل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں