نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارٹی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ہوم سیریز میں کیویز کے خلاف ون ڈے میں ڈبل سنچری اور سنچریاں داغنے والے اوپنر شبھمن گل پر کپتان نے پورا اعتماد کرتے ہوئے انہیں ٹی ٹوئنٹی میں موقع فراہم کیا ہے۔
امکان یہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شبھمن گل کو آرام دے کر پرتھوی شا کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا لیکن کپتان ہاردک پانڈیا نے انِ فارم بلے باز شبھمن کو ہی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کپتان کا کہنا ہے کہ شبھمن گل عمدہ فارم میں ہیں جس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا، گل کو پرتھوی شا پر ترجیح دی جائے گا۔ ہاردک پانڈیا نے اوپننگ جوڑی کا بتاتے ہوئے کہا کہ ایشان کشن اور شبھمن گل اوپنر ہوں گے۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی کے آبائی شہر رانچی میں کھیلا جائے گا۔