کراچی: ٹک ٹاک نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے ”آؤ کر دکھائیں“ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مہم سے عوام کو وزیر اعظم یوتھ بزنس اور ایگریکلچر لون اسکیم کے بارے میں آگاہی دینے میں مدد ملے گی۔ مہم وزیر اعظم ،میاں محمد شہباز شریف کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ایک ملین مواقع پیدا کرنے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل کرنے کی عکاسی کرتی ہے۔
ٹک ٹاک وزیر اعظم پاکستان کے ویڑن پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پروگرام کے تحت، ٹک ٹاک تعلیمی ویڈیوز کی ایک سیریز تیار کرے گا۔
تعلیمی ویڈیوز میں صارفین کو درخواست دینے کے طریقہ کار، کاروباری آئیڈیاز کے بارے میں راہنمائی فراہم کی جائے گی۔
ٹک ٹاک نوجوانوں کو مانیٹری فنانشل اداروں سے پانچ لاکھ روپے اور کمرشل بینکوں سے پانچ لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک رعائتی قرض فراہم کرے گا۔