اشتہار

خواہش ہے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ عمران خان کے تعلقات اچھے ہوں، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ عمران خان کے تعلقات اچھے ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ختم کرنے کے لیے زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، زرداری چاہتا ہے کہ عمران خان کو نااہل کرایا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مارچ یا اپریل میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان دیکھ رہا ہوں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ دیکھ رہا ہوں، 90 سے 120 دن میں سارے فیصلے ہو سکتے ہیں۔

- Advertisement -

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ عمران خان کریں گے، وہ کچھ دنوں بعد عوام میں نکلیں گے اور پی ڈی ایم کا خاتمہ کر دیں گے، ان کے ساتھ کھڑا ہوں اور ساتھ ہی رہوں گا، یہ لوگ عمران خان کو مائنس کیے بغیر الیکشن میں کسی صورت نہیں جانا چاہتے، یہ کس منہ سے عوام میں جا کر ووٹ مانگیں گے؟

صدر مملکت عارف علوی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں شیخ رشید نے بتایا کہ پانچ سال میں صدر علوی کے پاس ملاقات کے لیے صرف ایک مرتبہ گیا، میں نے ان سے پوچھا کہ جو مذاکرات کر رہے ہیں اس کا کوئی حل نکلے گا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ آج کل کے حالات کا میرے پاس کوئی حل نہیں۔

پروگرام میں لال حویلی سے متعلق شیخ رشید نے دو ٹوک کہا کہ ’جو بھی لال حویلی گرانے آیا اس سے آئینی و قانونی طور پر نمٹ لیں گے۔ ہم نے اس کو خرید کر ’لال حویلی‘ کی پہچان دی۔ حویلی کو میری لاش پر ہی گرایا جا سکتا ہے ورنہ نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں