اشتہار

کرینہ کپور امیتابھ بچن کے قدموں میں گر کر رو پڑیں، لیکن کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بے بو‘ کہلانے والی کرینہ کپور ماضی میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کے قدموں میں گر کر رو پڑی تھیں جس کی وجہ بہت سے لوگ اب بھی نہیں جانتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 80 کی دہائی میں فنکار شوٹنگ کے لیے اپنے بچوں کو بھی سیٹ پر ساتھ لے جایا کرتے تھے۔ فلم ’پکار‘ کی عکس بندی کے دوران رندھر کپور اپنی 4 سالہ بیٹی کرینہ کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔

فلم میں میگا اسٹار مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔ اس دن امیتابھ بچن اور رندھر کپور کے درمیان لڑائی کا سین ریکارڈ ہونا تھا جس کے لیے تیاریاں مکمل تھیں۔

- Advertisement -

جیسے ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو امیتابھ بچن نے رندھر کپور کو مارنا شروع کر دیا۔ یہ سین فلم کا حصہ تھا لیکن کرینہ کپور کم عمری کے باعث اس کو حقیقت سمجھ بیٹھیں۔

وہ بھاگ کر امیتابھ بچن کے قدموں میں جا گریں اور زور زور سے رونے لگیں کہ پلیز میرے پاپا کو مت ماریں۔ ان کی معصومیت دیکھ کر سیٹ پر موجود لوگ ہنسنے لگے۔

امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے کرینہ کپور کو اپنے قدموں سے اٹھایا اور گود میں بیٹھا کر پیار کیا۔ سیٹ پر اداکارہ کو معمولی چوٹ لگی تھی جس پر میگا اسٹار نے اپنے ہاتھوں سے دوا لگائی۔

کرینہ کپور کے بہت کم مداحوں کو اس دلچسپ واقعے کے بارے میں معلومات ہوں گی۔ کرینہ کپور آج بالی وڈ میں بڑا نام ہے اور انہوں نے کئی سُپر ہٹ فلمیں دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں