پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز آج 3 بجے متحدہ عرب امارات سے لاہور پہنچیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز تین ماہ لندن میں قیام کے بعد آج وطن واپس لوٹ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نجی ائیر لائن کی پرواز سے گزشتہ روز لندن سے دبئی پہنچی تھیں، آج سہ پہر تین بجے ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ دبئی سے لاہور پہنچیں گی۔
- Advertisement -
مریم گزشتہ برس اکتوبر میں لندن گئی تھیں، جینوا میں گلے کی سرجری بھی کرائی، اس دوران پارٹی کے قائد نوازشریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنایا تھا۔