جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عمران خان کا فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کرنے پر شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فواد کی پیشی سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت اور ریاست کس حد تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان کا فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کرنے پر شدید ردعمل دیا۔

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فواد کو ہتھکڑیاں لگا کر اور سر پر کپڑا ڈال کر عدالت میں پیش کیاگیا، فواد چوہدری کوعدالت میں ایک دہشت گردکی طرح لے جایا گیا۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد کی پیشی سے ظاہر ہوتا ہے امپورٹڈ حکومت ، ریاست کس حد تک پہنچ چکی، فواد چوہدری ، اعظم سواتی اورشہباز گِل کے ساتھ ایسا سلوک ہوا، لوگوں کو کوئی شک باقی نہیں رہا کہ ہم بناناری پبلک میں رہ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘ملک میں اب جنگل کا قانون چلتا ہے،جس کی لاٹھی اس کی بھینس، موجودہ فرعونوں نے آئین اور قانون کو روند کر رکھ دیا ہے۔’

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں