منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بلیو ٹک ہٹنے پر کرکٹر نے ٹوئٹر چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ٹام کرن نے ٹوئٹر کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا۔

انگلینڈ کی 2019 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن نے تصدیق کی ہے کہ وہ بلیو ٹک کھونے کے بعد مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر استعمال نہیں کریں گے۔

ٹام کرن سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر غیر فعال تھے انہوں نے تقریباً ایک سال بعد اپنا پہلا ٹویٹ کیا۔ ٹویٹر پر لاگ ان ہونے کے بعد انہوں نے دیکھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے جس سے بظاہر وہ پریشان ہیں۔

آل راؤنڈر نے آخری ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’ہاہاہا ابھی دیکھا کہ میں نے اپنا بلیو ٹک بھی کھو دیا ہے یہ کوئی اہم نہیں ہے لیکن کیا یہ 7 ڈالر والی ایلون مسک کی بات ہے؟

"ہاہاہا یہ مضحکہ خیز ہے میں ٹویٹر سے نفرت کرتا ہوں اب دوبارہ یہاں نہیں آؤں گا، یہاں لوگوں سے رحم دلی سے پیش آئیں سب کو الوداع”

ٹام کرن سام کرن کے بھائی ہیں سیم انگلینڈ کی 2022 T20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں