جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

’عمران خان 33 حلقوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے‘؛ پی ٹی آئی نے اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 16 مارچ کو قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو امیدوار نامزد کر دیا۔

لاہور میں اسد عمر و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پارٹی نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تمام 33 حلقوں میں عمران خان ہمارے امیدوار ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئینی کا تقاضہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 روز کے اندر انتخابات کرائے جائیں، 16 مارچ کو عوام واضح پیغام دیں گے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، عوامی مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

متعلقہ: قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخاب کب ہوں گے؟ شیڈول کا اعلان

وائس چیئرمین نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں چار قراردادیں پیش کی گئیں جس میں ایک یہ ہے کہ آئین اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات پر پابند کرتا ہے، اس سے زیادہ عرصہ گزارنے کی کوئی گنجائش نہیں، انتخابات میں تاخیر آئین شکنی ہے اور آرٹیکل 6 کی کارروائی ہوگی۔

’فواد چوہدری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت‘

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں فواد چوہدری کی گرفتاری پر قرارداد پیس کی گئی جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری اور تضحیک کی مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان ان کے ساتھ ناانصافی کا نوٹس لیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہی مقدمے میں 3 مرتبہ جسمانی ریمانڈ کی کوئی نظیر نہیں ملتی، ہم توقع کرتے ہیں فواد چوہدری کو انصاف ملے گا، سب سمجھتے ہیں کہ فواد چوہدری کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں