اشتہار

معیشت کو کیسے ریسکیو کیا جائے؟ شبر زیدی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین ایف بی آر اور ماہر معاشیات شبر زیدی کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی معاشی صورت حال انتہائی مخدوش ہے، معیشت کو بچانے کےلیے ہنگامی اقدامات کرنا پڑیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ اس وقت ملک کی معاشی پوزیشن انتہائی خراب ہے، ایسی صورت حال میں اگر آئی ایم ایف پروگرام نافذ بھی ہوجائے تو ہم ڈیفالٹ سے نہیں بچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک صورت ہے کہ اگر 50 بلین ڈالرز کی براہ راست فارن انوسیٹمنٹ آجائے تو ہم ڈیفالٹ ست بچ سکتے ہیں۔

- Advertisement -

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی امپورٹس کم کی جائیں یہ سب موجودہ حکومت سے نہیں ہوگا، معیشت کو بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر میں کمی کی کیا وجوہات ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا تھا کہ مارکیٹیں جلدی بند کرکے آدھا ارب ڈالرز بچاسکتے ہیں،بڑی گاڑیان تین دن سڑکوں پر آنے پر پابندی لگائی جائے، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی نہ کریں بلکہ اس کے استعمالات کو کم کرنے کے اقدامات کریں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ مارکیٹیں شام چھ بجے بند ،حج عمرے کو سیلف فنانسنگ پر لےجایاجائے۔

سابق وزیر خزانہ نے اعتراف کیا کہ میں دکانداروں کو ٹیکس نیٹ پر نہیں لا سکا،مجھے کوئی سیاسی سپورٹ بھی نہیں ملی، عمران خان کے پاس پاور تھا اس کے باوجود ہم مافیاز کو ہینڈل نہیں کرسکے،پاکستان کی معیشت جس جگہ چلی گئی ہے اسے سنبھالنا انکے بس کی بات نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا کہ ملک ایسے معاشی نظام سے نہیں چل سکتا یہاں کاروباری مافیاز ہیں جنہوں نے مجھے اورعمران خان کو کام کرنے نہیں دیا، اگر مافیاز کو کنٹرول نہیں کریں گے تو معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں