جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

شیخ رشید نے لال حویلی کیخلاف متروکہ وقف املاک کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے لال حویلی سیل کیے جانے پر متروکہ وقف املاک کیخلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے متروکہ وقف املاک کیخلاف پٹیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کردی۔

درخواست میں متروکہ وقف املاک بورڈ کا اقدام غیر قانونی ،انتقامی اور سیاسی قرار دیتے ہوئے استدعا کی گئی کہ لال حویلی کے سیل یونٹ ڈی سیل کئے جائیں۔

- Advertisement -

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی درخواست دن 11 بجے سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ، شیخ رشید وکیل سردارعبدالرازق کےہمراہ پیش ہوں گے۔

یاد رہے آج صبح متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سات یونٹس سیل کردیے تھے۔

آپریشن ایف آئی اے اور پولیس کی مدد سےکیاگیا، نائب منتظم آصف خان کاکہنا تھا شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق لال حویلی سمیت سات اراضی پرقابض ہیں،متعدد نوٹس بھیجے لیکن دونوں کوئی ریکارڈ یا دستاویزبھی پیش نہیں کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں