بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف نے شیخوپورہ سے ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی۔ نائب صدر ن لیگ اقلیتی ونگ پنجاب ڈاکٹر قیصر شہزاد نے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کر لی۔

سابقہ ایم این اے جےپرکاش، صدرمنیارٹی ونگ سنٹرل پنجاب شنیلا روت بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔

شیخوپورہ سے آئے وفد نے رہنما پی ٹی آئی اسدعمر اور ڈاکٹریاسمین راشد سے ملاقات کی۔ وفد میں عامرڈوگر، رانا عبدالسمیع، شہنیلا علی، دادوگل، ڈاکٹر قیصر شہزاد و دیگر بھی شامل تھے۔

چیئرمین آل پاکستان پاسٹر الائنس نے ساتھیوں سمیت عمران خان پر اعتماد اظہار کیا۔ اسدعمر اور یاسمین راشد نے شمولیت کرنیوالوں کو پارٹی مفلر پہنائے۔

اس موقع پر اسدعمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے غریب عوام پر پٹرول بم گراکر کھلی دشمنی کا ثبوت دیا تحریک انصاف عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے عمران خان وہ واحد لیڈرہے جس نےتمام صوبوں کواکٹھاکیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں