اشتہار

پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کی سروسز 48 گھنٹوں کیلیے ڈی گریڈ کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وکی پیڈیا کی سروسز 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کردیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے نے عدسالتی حکامات پر مذکورہ توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا سے رابطہ کیا تھا تاہم توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر سروسز ڈی گریڈ کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ رپورٹ کردہ غیرقانونی مواد ہٹانے کے بعد پابندیاں ہٹانے پر غور کیا جائے گا۔

- Advertisement -

پی ٹی اے نے کہا کہ وکی پیڈیا کو سماعت کا موقع بھی دیا گیا تھا مگر اس نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹایا اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

ریگیولیٹر اتھارٹی نے کہا کہ پی ٹی اے کی ہدایات کی تعمیل میں پلیٹ فارم کی جانب سے جان بوجھ کر ناکامی کے پیش نظر توہین آمیز مواد ہٹانے کی ہدایات کے ساتھ ملک میں 48 گھنٹوں کے لیے وکی پیڈیا کی سروسز کو ڈی گریڈ کیا گیا ہے۔


ریگولیٹر نے خبردار کیا کہ عدم تعمیل کی صورت میں وکی پیڈیا کو ملک میں بلاک کر دیا جائے گا اور اب رپورٹ کردہ غیر قانونی اور توہین آمیز مواد ہٹانے کی شرط پر اس کی سروسز بحال کردی جائیں گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں