اشتہار

’نواز الدین صدیقی کے اہلخانہ کھانے اور سونے نہیں دیتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ کے وکیل نے اداکار کے اہلخانہ پر الزامات عائد کردیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ انہیں کھانا نہیں دیتے اور نہ ہی باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل نے بیان میں الزام عائد کیا کہ نواز الدین ان کی مؤکلہ کو نہ کھانے کو دیتے ہیں اور نا ہی انہیں بستر اور باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

- Advertisement -

وکیل نے مزید کہا کہ میری موکلہ اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے جس حصے میں رہائش پذیر ہیں وہاں چاروں طرف مرد محافظ تعینات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل نواز الدین کی والدہ نے اپنی بہو پر جائیداد کے تنازع پر مقدمہ درج کروایا تھا جس کے بعد عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے اداکار نواز الدین اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے شادی کے دس سال بعد علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں