اشتہار

کراچی میں مقیم غیرقانونی باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 11 گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ رینجرزاور پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ ملزما ن کوحراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا سرچ اورکومبنگ آپریشن کیا۔

آپریشن کےدوران ڈیجیٹل ڈیوائس کےذریعےمشتبہ افراد کی اسکریننگ کی گئی دوران آپریشن غیرقانونی طورپرمقیم تین تارکین وطن سمیت گیارہ ملزما ن کو گرفتار کرلیا گیا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب کراچی کے نوجوانوں سے ناکہ لگا کر لوٹ مار

ملزمان کے قبضے سے تین عدد پستول،مختلف نوعیت کا ایمونیشن منشیات اورچوری کا رکشہ برآمد کیا گیا،گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کیرتھر تلنگا ڈیم کے قریب ڈاکوؤں نے کراچی کے بائیکر نوجوانوں کو ناکہ لگا کر لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے حمزہ ہاشم نامی نوجوان سمیت متعدد افراد کو لوٹا۔ ناکہ لگا کر لوٹ مار کا واقعہ کیرتھر رینج کے قریب پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں