تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پشاور میں حملہ آور ایک ڈرامہ کر کے مسجد میں داخل ہوا، آئی جی خیبرپختونخوا کا انکشاف

پشاور : آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا کہ حملہ آور ایک ڈرامہ کرکے مسجدمیں داخل ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آلیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پشاور دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ خودکش حملہ آورپولیس وردی میں داخل ہوا، حملہ آورایک ڈرامہ کرکےمسجدمیں داخل ہوا، سی سی ٹی وی فوٹیج کوچیک کررہےہیں ہوسکتاہےاس کاسہولت کاربھی ہو۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نےپیٹی بھائی سمجھ کرتلاشی نہیں لی، ہوسکتاہےکہ حملہ آور کنفیوز ہوگیا ہو اور مسجد کا راستہ پوچھا ہو، اب سہولت کاروں تک پہنچنے کاامتحان ہے۔

معظم جاہ انصاری نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ذاتی مقاصد کیلئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا، پروپیگنڈے کے پیچھے وہ لوگ تھے جو مرضی کی پوسٹنگ چاہتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے سے بارودی مواد پہنچے کی خبرغلط ہے،ا حملےمیں اندرکےلوگ شامل ہوئے تو قانون کی گرفت سےنہیں بچ سکتے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاکستان میں دہشت گردی بڑھی، افغانستان میں جیلوں سے رہائی کے بعد لوگوں نے پاکستان کارخ کیا، افغانستان سے ایسے لوگ بھی آئے جنہیں کوئی کام نہیں آتا۔

معظم جاہ انصاری نے حملوں کے اعدادو شمار بتائے کہ اگست2021 سے ہم پر دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا، 2020میں21 پولیس اہلکار شہید ہوئے،آ2021میں  54پولیس اہلکاروں اور 2022میں 119پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔

کالعدم تنظیم کی جانب سے پشاور حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ٹی ٹی پی نے کہا کہ ہم نے عمر خالد خراسانی کابدلہ لےلیا، شام میں ٹی ٹی پی نےپشاورحملےکی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ انٹیلی جنس نےکہاکہ ٹی ٹی پی نےپہلےتوحملےکواپنی کامیابی قراردیا، ٹی ٹی پی کو ان کے لوگوں نے سمجھایاکہ مسجدمیں حملہ کیا گیا توانہوں نےانکارکردیا، ٹی ٹی پی کوڈرلگ گیا تھاکہ مسجد حملے کیخلاف عوام کا ردعمل بھی آئےگا۔

معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ چنداہلکاروں کےاحتجاج پرسوشل میڈیامیں پروپیگنڈا شروع کیاگیا، سوشل میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ شاید پولیس میں بغاوت شروع ہوگئی ہے، سوشل میڈیا پروپیگنڈا دیکھ کر ہی کہا کہ ایسےحرکتیں نہ کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پروپیگنڈے کے پیچھے وہ لوگ تھے جومعطل ہیں یاکسی پرایف آئی آرہے اور جومرضی کی پوسٹنگ چاہتی ہیں ، ہم نےایسےلوگوں کی نشاندہی کرلی ہے چند لوگوں کوپکڑابھی ہے۔

شہداء کی تعداد کے حوالے سے آئی جی خیبرپختونخو کا کہنا تھا کہ پشاورحملےمیں شہیدافرادکی تعداد101نہیں 86 ہے، شہید افراد میں 2 سویلین شامل ہیں، جو کام کے سلسلےمیں آئے تھے جبکہ شہدامیں ایک خاتون شامل ہےجوملبہ گرنےکی وجہ سے شہید ہوئیں، زخمی افراد کی تعداد157ہے،9کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -