اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

امریکی فضائی حدود میں چین کے جاسوس غبارے کی پرواز پر کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی فضائی حدود میں چینی جاسوس غبارے کی پرواز پر کھلبلی مچ گئی، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ غبارہ چند دنوں سے اڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے جاسوس غبارے کی امریکا کی فضا میں پرواز پر پینٹاگون متحرک ہوگیا اورغبارے کی جانچ کے لیے لڑاکا طیارے بھیج دیے۔

امریکی محکمہ دفاع نے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ چینی گرم ہوا کا غبارہ ایسے علاقے میں پایا گیا، جہاں زیرزمین بنکرز میں اسٹریٹیجک میزائل موجود ہیں۔

- Advertisement -

حکام نے بتایا کہ غبارہ کئی دنوں سے اُڑ رہا ہے، جس سے ظاہرہوتا ہے مقصد امریکا کی نگرانی کرنا ہے۔

پینٹاگون نے صدرجو بائیڈن کو مشورہ دیا ہے غبارے کو مار گرانے سے گریزکیا جائے کیونکہ ملبے سے خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

سینیئر دفاعی عہدیدارکا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب چین کی جانب سے امریکہ جاسوسی غبارہ بھیجا گیا ہو تاہم یہ پہلا موقع ہے جب جاسوس غبارہ زیادہ دیر تک فضا میں رہا۔

واضح رہے چند دنوں میں امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن چین کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں