اشتہار

‘پاکستان کا روس سے تیل کی فراہمی کا ابتدائی معاہدے طے پا گیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام‌ آباد : وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی فراہمی کا ابتدائی معاہدے طے پاگیا،امید ہے اپریل تک روس سے کارگو آنا شروع ہوجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں سینیٹرمشتاق احمد نے سوال کیا کہ کیاروس سے خام تیل درآمدکرنےکی کوئی تجویززیر غور ہے؟

جس پر وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ 60دن سے روس سےمذاکرات چل رہےہیں،روس سےمذاکرات کےبعدمشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔

- Advertisement -

وزیرمملکت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ روس سے تمام معاملات مارچ سے پہلے طے ہو جائیں گے، روس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کو بہتر ریٹ ملے گا۔

مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات کےبعد دونوں ممالک میں ابتدائی معاہدہ طے پاچکا ہے، امید ہے کہ اپریل تک روسی تیل ملنا شروع ہو جائے گا۔

ایران سے تیل کی خریداری پر ان کا کہنا تھا کہ عالمی پابندیوں کےباعث ایران سےبراہ راست تیل و گیس نہیں خرید سکتے،ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈکرسکتے ہیں، ایران ہمسایہ ملک ہے ، جس کے ساتھ بارٹر ٹریڈکو فروغ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں